بھٹکل:14/اگست(ایس او نیوز)چتراپور کی شری ولی ہائی اسکول میں 14اگست کو شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح چتراپور مٹھ کے سوامی جی نے کیا۔ پروگرام میں ہوناور کے ڈی ایف ائو وسنت ریڈی ، آر ایف ائو رویندرا، آر ایف ائو ساگر پروین بستور، اے وی بالیگا کالج کمٹہ کے لکچرر ڈاکٹر پرکاش پنڈت ، صدر مدرس ممتا بھٹکل اور مٹھ کے کیمپس مندوبین اور طلبا نےشرکت کی۔ ارون ناڈکرنی نے استقبال کیا اور افتتاحی کلمات پیش کئے۔ کرشنانند ہیبلے کر نے شکریہ اداکیا تو سنجئے گوڑیگار نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔